وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں امیروں پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ عام آدمی کو اس میں ریلیف دیا گیا، ٹیکس میں اضافہ کا اثر عام آدمی پر نہیں پڑے گا، اپوزیشن کے مطالبہ پر انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اپوزیشن کو خود سمجھ نہیں …

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں امیروں پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ عام آدمی کو اس میں ریلیف دیا گیا، ٹیکس میں اضافہ کا اثر عام آدمی پر نہیں پڑے گا، اپوزیشن کے مطالبہ پر انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اپوزیشن کو خود سمجھ نہیں آ رہی کہ دھاندلی کہاں ہوئی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کو 1990ءکے عام انتخابات سے دھاندلی کی تحقیقات کا آغاز کرنا چاہئے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت ہمارے ساتھ میچ اس لئے نہیں کھیلتا کیونکہ اسے پتہ ہے کہ اس کا کیا حشر ہوگا۔ آج کا منی بجٹ تاریخی ہے، امیروں پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ عام آدمی کو اس میں ریلیف دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی معیشت کا جو حال ہے اس کی ذمہ دار وہ جماعتیں ہیں جو بیس بیس سال اقتدار میں رہیں، اب ہمیں حکومت کرنے کے لئے پانچ سال دیئے جائیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ماضی میں دھاندلی کے حوالے سے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا۔ پاکستان میں کچھ رویئے ایسے بھی ہیں کہ فرشتے بھی انتخابات کروائیں تو ہارنے والے شکست تسلیم نہیں کریں گے۔

مزید خبریں