وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی وزارت اطلاعات ونشریات کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک جعلی خبر پر تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کے الزام پر پاکستان مسلم لیگ ن چیئرمین نیب کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی چاہتی ہے سیاسی اور انتقامی کارروائی بند ہونی چاہیے ،جمہوریت کے ادروار میں احتساب کے نام پر 70سال کا احتساب ہوتا …

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک جعلی خبر پر تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کے الزام پر پاکستان مسلم لیگ ن چیئرمین نیب کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی چاہتی ہے سیاسی اور انتقامی کارروائی بند ہونی چاہیے ،جمہوریت کے ادروار میں احتساب کے نام پر 70سال کا احتساب ہوتا ہے لیکن آمروں سے کبھی پوچھا نہیں گیا ، 10,12سال مارشل لاءکے ادروار والوں سے بھی جوابدہی ہونی چاہیے ،آمریت کے ادوار میں ایک بھی بڑا منصوبہ بتائیں جس پر ان کی تختی لگی ہو،آئین اور قانون کے مطابق ریاستی اداروں کو اپنا اپنا کام کرتے ہوئے ملک کو آگے لیکر جانا ہوگا ،تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم محمد نواز شریف،پاکستان مسلم لیگ اور ایک صوبے کو سیاسی اور انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور دوسری جانب لاڈوں کو دہشت گردی کے کیسز میںبری اورکرپشن کرنے والوں کے نیب عدالت سے اصل دستاویزات گم ہوجاتیں ہیں،اتفاق رائے سے جلد از جلد نگران سٹ اپ کا اعلان ہونا چاہیے ،ہر وہ قانون جس پر آمر کی مہر ہے اسے پارلیمنٹ کی طاقت سے اٹھا کر باہر کیا جائے ۔وہ ہفتہ کو صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں