اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیتے ہوئے ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ پیر کو اپنے پیغام میں انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سپیکر …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیتے ہوئے ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ پیر کو اپنے پیغام میں انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا ان کے نام پر اتفاق نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری عمل کی مضبوطی کے نئے باب کے آغاز پر پورا پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے، پاکستان میں جمہوریت 10 سال کا تسلسل مکمل کر رہی ہے، جمہوری و سیاسی قوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ امید ہے کہ نامزد وزیراعظم ناصر الملک اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دیتے ہوئے ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔








