وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی پہلی قومی ثقافت و فلم پالیسی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی پہلی فلم اور ثقافت پالیسی کی کابینہ سے منظوری تاریخی اقدام ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں فلمی صنعت کی بحالی اور قومی ثقافت کے تحفظ اور فروغ کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی،گذشتہ 30، 40 سالوں سے جاری دہشت گردی میں ہماری مسلح افواج، قانون نافذ …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی پہلی فلم اور ثقافت پالیسی کی کابینہ سے منظوری تاریخی اقدام ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں فلمی صنعت کی بحالی اور قومی ثقافت کے تحفظ اور فروغ کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی،گذشتہ 30، 40 سالوں سے جاری دہشت گردی میں ہماری مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے قربانیاں دیں، وہیں پر دہشت گردی نے ہماری ثقافت، فلم انڈسٹری اور پاکستان کے مثبت تشخص کا بھی قتل کیا، کلچر پالیسی میں آرٹسٹ کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی دیتے ہوئے آرٹسسٹ اسسٹنٹس فنڈ قائم کیا گیا، ویژول آرٹ کا فروغ، قومی ثقافت اور ورثہ کو محفوظ بنانا شامل ہے،کلچر پالیسی تھیٹر، میوزک،پر فارمنگ آرٹ ، اثار قدیمہ کو محفوظ بنانے اور بحالی پر فوکس کرتی ہے، پالیسی میں آرٹ اینڈ کرافٹ،علاقائی زبانوں کا فروغ، تحفظ اور اپنی ثقافت کو محفوظ بنا کر عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کر نا ہے، 2018ءکے عام انتخابات میں عوام کے انگوٹھوں کو زبان اور اختیار ملے گا تو وہ کارکردگی کی بنیاد پر مینڈیٹ پاکستان مسلم لیگ ن کو ہی دیں گے ،پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلی کا نام دینے کے بعد پھر واپس لے لیا ،پی ٹی آئی حرکت و سکنا ت میں سرفہرست جھوٹ،دوسرے نمبر پر یوٹرن لیناہے، یہ الزاما ت اور انتشار کی ماہر جماعت بن چکی ہے ،حکومتیں چلانا ،عوام کی نمائندگی کرنا مذاق یا گڈی ،گڈے کا کھیل نہیں ہے ،گذشتہ پانچ سالوں کے دوران بھی اسی طرح کے یوٹرن لئے گئے ،پی ٹی آئی نے جلد بازی میں دھرنا ، وفاقی دارالحکومت کو لاک ڈاﺅن کرنے ،پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ بھی جلد بازی میں کیا ہے ،نیب سمیت کسی بھی ادارے کو ریکارڈ لینا ہے تو ضابطے اور رولز کے تحت ادارے کے سربراہ کو تحریری طور پر لکھیں ،اطلاعات تک رسائی بل میں بھی معلومات حاصل کرنے کا ضابطہ کار موجود ہے۔وہ بدھ کو پی آئی ڈی میں پہلی قومی ثقافتی و فلم پالیسی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دے رہیں تھیں۔