وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اے پی پی کا الوداعی دورہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اے پی پی کا الوداعی دورہ ،مریم اورنگزیب نے اے پی پی گلوبل ، اے پی پی ویب ٹی وی ،سوشل میڈیا ڈیسک ،انگلش میگزین ،ویب سائیٹ کا بھی افتتاح کیا،وفاقی وزیر نے ریاستی میڈیا (اے پی پی ،پی ٹی وی ،ریڈیو پاکستان )کی کاوشوں سے دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے عمل کو بھی سراہا اسلام آباد …

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اے پی پی کا الوداعی دورہ ،مریم اورنگزیب نے اے پی پی گلوبل ، اے پی پی ویب ٹی وی ،سوشل میڈیا ڈیسک ،انگلش میگزین ،ویب سائیٹ کا بھی افتتاح کیا،وفاقی وزیر نے ریاستی میڈیا (اے پی پی ،پی ٹی وی ،ریڈیو پاکستان )کی کاوشوں سے دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے عمل کو بھی سراہا

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قومی خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کا الوداعی دورے کیے ،مریم اورنگزیب نے اے پی پی گلوبل ، اے پی پی ویب ٹی وی ،سوشل میڈیا ڈیسک ،انگلش میگزین ،ویب سائیٹ کا بھی افتتاح کیا،وفاقی وزیر نے ریاستی میڈیا (اے پی پی ،پی ٹی وی ،ریڈیو پاکستان )کی کاوشوں سے دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے عمل کو بھی سراہا ۔جمعرات کو حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اپنے الوداعی دورے پرایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) ہیڈکوارٹر پہنچی تو منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر اختر منیر ،ڈائریکٹرز قمر اللہ چوہدری ،اکرم ملک نے خیر مقدم کیا ۔ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے پی پی نے پہلی مرتبہ خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے 2 روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ (آئی سی این اے) کا انعقاد کیا جس میں چین، انڈونیشیا، آذربائیجان، ایران، رومانیہ، اومان، بلغاریہ، ترکی، مصر، قزاخستان، لبنان، سوڈان، تیونس، سعودی عرب اور شام سمیت18 ممالک سے 22 مندوبین شریک ہوئے ۔اس کانفرنس کے سفارش کے مطابق اے پی پی ہیڈ کوارٹر میں میں ایک سیکرٹریٹ قائم کیا گیا اور اے پی پی گلوبل کے نام سے ایک پورٹل بنایا گیا جس میں ممبر ممالک کی نیوز ایجنسنز کی خبروں کا تبادلہ ہوگا اس کے ساتھ ساتھ اے پی پی کا 42ممالک کے ساتھ معاہدے کے تحت خبروں کا تبادلوںہو رہا ہے ۔