وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے گفتگو

209

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کو ایک قریبی دوست اور پڑوسی ملک تصور کرتا ہے جس کے ساتھ ہمارے روایتی، خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ جمعرات کو یہاں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے صدر حسن روحانی کے حالیہ دورہ پاکستان کو بڑا کامیاب قرار دیا اور کہا کہ اس دورہ سے حاصل ہونے والے ثمرات کو مزید تقویت دی جائے گی جسے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کیلئے بروئے کار لایا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔