اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی کے ذمہ دار قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی پہلی نشستوں پر براجمان ہیں‘ اپوزیشن این آر او چاہتی ہے مگر ہم اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘ نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے‘ وہ اب اس ایوان میں نہیں آسکتے‘ اپوزیشن کے پاس نہ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی کے ذمہ دار قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی پہلی نشستوں پر براجمان ہیں‘ اپوزیشن این آر او چاہتی ہے مگر ہم اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘ نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے‘ وہ اب اس ایوان میں نہیں آسکتے‘ اپوزیشن کے پاس نہ قیادت ہے اور نہ نظریہ ‘ وہ نئی قیادت کا انتخاب کرے‘ ان پر اربوں روپے سے کم کے کیس نہیں‘ ان کی بے گناہی کا ان کا خاندان بھی گواہی نہیں دے سکتا‘ عمران خان کی قیادت میں آج دنیا میں پاکستان کا ایک مقام ہے‘ آج پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی جارہی ہے‘ ہم نے سعودی عرب سے پاکستان کے بچوں کے لئے بھیک مانگی ہے‘ ہر ادارے میں سیاسی بھرتیاں کرکے انہیں تباہ کیا گیا،آج ملک سے اندھیرے کا راج ختم ہو چکا ہے‘ ایک ایسی صبح طلوع ہونے والی ہے کہ پاکستان دنیا میں قرضے لینے کی بجائے قرض دینے والا ملک بن جائے گا‘ مولانا فضل الرحمان دو دہائیوں سے کشمیری کمیٹی کے چیئرمین رہے، وہ نواز شریف سے مل کر ہندوستان کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے رہے۔








