اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے ملاقات کی جس میں اطلاعات ، ثقافت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مذہبی اور بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے ملاقات کی جس میں اطلاعات ، ثقافت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مذہبی اور بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے کہا کہ پاکستان کا اسلامی ممالک میں اپنا ایک مقام ہے خوشی ہوئی کے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کے تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تمام شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔قبل ازیںسعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد خصوصی طیارے پر پاکستان کے دورے پر پاکستان پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے ہم منصب کا استقبال کیا ۔ وفد میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی، سعودی وزیر اطلاعات کے مشیر صدر مرکز اسلامی ابلاغیات فہیم بن حامد الحامد بھی شامل ہیں ۔سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔








