وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت، عوام اور مسلح افواج خطہ میں امن کو یقینی بنانے کیلئے بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ جمعہ کو برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے امن چاہتا ہے ۔ وزیراعظم اور چیف آف آرمی …

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت، عوام اور مسلح افواج خطہ میں امن کو یقینی بنانے کیلئے بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ جمعہ کو برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے امن چاہتا ہے ۔ وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف دونوں اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کوئی بھی ملک پورے خطے کو اعتماد میں لئے بغیر اکیلے ترقی نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ”ہم نیودہلی کے ایک قدم کے جواب میں دو قدم آگے بڑھیں گے“۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جلد ضلع نارووال میں موجود کرتار پور بارڈر سکھ یاتریوں کیلئے کھو ل رہا ہے اور انہیں بغیر ویزہ کے گوردوارہ دربار صاحب میں آنے کی اجازت ہو گی اور وہ وہاںاپنی مذہبی رسومات اور عبادات کے بعد واپس بھارت جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت جو بھی انیشی ایٹو لیتی ہے وہ متعلقہ اداروں کے ان پٹ کے بعد لیتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے نتیجہ میں بی جے پی کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہو گا جیسا کہ بھارت میں آئندہ سال الیکشن ہونگے۔

مزید خبریں