وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی نیوز کانفرنس پر مختلف نکات پر تفصیلی ردعمل

64
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور میں جیل میں گئے، ان کے خلاف کیسز کا سب کو پتہ ہے، جتنا پیسہ اور جتنی جائیدادیں نواز شریف اور ان کے خاندان والوں نے بنائی ہیں اس کی کوئی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، انتخابی دھاندلی کے حوالے سے اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، ہم انتخابی دھاندلی پر کمیشن بنانے کو تیار ہیں ، سی پیک کے فنڈز میں نہ کوئی کمی کی جائے گی اور نہ ہی انہیں کسی طریقے سے اثر انداز کیا جائے گا ، سی پیک کے حوالے سے جو بھی وعدے کیے گئے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا، گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے توانائی اور مالی امور کا بیڑہ غرق کیا ، ان کی غلط پالیسیوں اور لوٹ مار کی وجہ سے یہ معاملات تباہی کے دہانے پر ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت توانائی اور مالی کو بہتر بنانے کیلئے اہم اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام وزیراعظم عمران خان پر اعتبار کرتے ہیں اس لئے لوگ ڈیمز فنڈ کے حوالے سے اپیل پر مثبت ردعمل دے رہے ہیں ، عوام کو پتہ ہے کہ ان کا پیسہ درست جگہ پر لگے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی نیوز کانفرنس پر مختلف نکات پر تفصیلی ردعمل دیتے ہوئے کیا۔