وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ داعش کے خطرے کو نظرانداز کرنا خود فریبی کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے، نئے افغان وزیر داخلہ کو حقیقت کے ادراک کی ضرورت ہے۔ پیر کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے افغان وزیر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ کو …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ داعش کے خطرے کو نظرانداز کرنا خود فریبی کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے، نئے افغان وزیر داخلہ کو حقیقت کے ادراک کی ضرورت ہے۔ پیر کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے افغان وزیر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ کو بطور شراکت دار پاکستان کی ضرورت ہے یا پھر اپنی حکومت کی ناکامیوں کے لئے قربانی کا بکرا چاہیے۔ انہوں نے افغان وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ آپ اپنے ذہن کی تخلیق کردہ خیالی دنیا سے باہر آ کر حقائق کا سامنا کریں۔