اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے قائداعظم کے ویژن کو آگے بڑھایا اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے، اب اسی بنیاد پر ملک کو قائداعظم کے خواب کی تعبیر اور ناقابل تسخیر بنا رہے ہیں، پاکستان کے نئے سفر کی شروعات ہوچکی ہے‘ عدالتی فیصلوں سے صاف اور شفاف ریاست کا بیانیہ آگے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا قائداعظم کی تصاویر کی نمائش سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے قائداعظم کے ویژن کو آگے بڑھایا اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے، اب اسی بنیاد پر ملک کو قائداعظم کے خواب کی تعبیر اور ناقابل تسخیر بنا رہے ہیں، پاکستان کے نئے سفر کی شروعات ہوچکی ہے‘ عدالتی فیصلوں سے صاف اور شفاف ریاست کا بیانیہ آگے بڑھ رہا ہے، فوری ادائیگوں کے حوالے سے مسئلہ نہیں ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی استحکام کے لئے بات چیت ہورہی ہے ، ملکی معشیت بہتری کی جانب گامزن ہے، ابھی تو نواز شریف اور آصف علی زرداری کا حصہ بھی اس میں شامل ہونا ہے، عوام کسی کی غیر قانونی طور بنائی گئی جائیدادوں کے دفاع کے لئے باہر نہیں نکلیں گے، آصف علی زرداری اور نواز شریف ایک ٹھگ الائنس بنائیں اور اسی کی چھتری تلے اپنی تحریک چلائیں، ہمارا موقف تو یہی تھا کہ چھوٹا بھائی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بن کر کیسے بڑے بھائی کے منصوبوں کا آڈٹ کر سکتا ہے لیکن سپیکر قومی اسمبلی نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہباز شریف کو چیئرمین بننے دیا اب دیکھتے ہیں کہ معاملہ کیسے آگے چلتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو لوک ورثہ میں قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی مناسبت سے قائداعظم کی زندگی کے عنوان سے تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔








