وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بیان

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کرپٹ حکومت دیوالیہ معیشت چھوڑ کر گئی‘ اب ن لیگ والے اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کرپٹ حکومت دیوالیہ معیشت چھوڑ کر گئی‘ اب ن لیگ والے اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے آج ملک کو درپیش اقتصادی بحران پر پی ٹی آئی کو مورد الزام ٹھہرا کر کھلا جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کا یہ بیان چوری اور سینہ زوری کے مترادف ہے۔ چوری اور سینہ زوری کی ایسی مثالیں بہت کم ہی ملتی ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔