وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ڈسکون کمپنی کو دیئے جانے پر تنقید سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رزاق داﺅد نے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ڈسکون کمپنی سے استعفیٰ دےدیا تھا، …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ڈسکون کمپنی کو دیئے جانے پر تنقید سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رزاق داﺅد نے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ڈسکون کمپنی سے استعفیٰ دےدیا تھا، ان کا ڈسکون کنسورشیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے ڈاکٹر فرخ سلیم کے حوالہ سے کہا کہ اگر کوئی حکومتی پالیسیوں کے خلاف بولنا چاہتا ہے تو اسے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے میں کوئی عار نہیں، اپوزیشن کا کام صرف حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومتی ترجمان کا کام حکومتی پالیسیوں کا دفاع کرنا ہوتا ہے۔