اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فوری طور پر ساہیوال پہنچنے اور واقعہ کے حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے، جو بھی حقائق سامنے آئیں گے ان کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک ویڈیو …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا وڈیو پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فوری طور پر ساہیوال پہنچنے اور واقعہ کے حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے، جو بھی حقائق سامنے آئیں گے ان کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے دعوٰی کیا ہے کہ اس واقعے میں دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ میڈیا رپورٹس کچھ اور بتا رہی ہیں اور بچوں کے انٹرویوز کچھ اور بتا رہے ہیں، اس لیے وزیراعظم عمران خان نے یہ ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر حقائق سامنے لائے جائیں اور پھر اس کے مطابق انشااللہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سی ٹی ڈی کا موقف درست نہ ہوا تو یقینی طور پر قانون کے مطابق جو کارروائی بنتی ہے وہ کی جائے گی اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا اور اگر سی ٹی ڈی کا موقف درست ہوا اور دہشت گردی ہوئی تو بھی اسے عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں صورتوں میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور سے باہر تھے وزیراعظم عمران خان نے انہیں فوری طور پر ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کی ہے اس لیے جو بھی حقائق سامنے آتے ہیں انشااللہ اسے عوام کے سامنے رکھیں گے۔








