وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی ایک تاریخ رکھتی ہے اور گزشتہ روز انہوں نے جو کچھ کیا وہ ان کیلئے معمول کی بات ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ وفاقی …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی ایک تاریخ رکھتی ہے اور گزشتہ روز انہوں نے جو کچھ کیا وہ ان کیلئے معمول کی بات ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ 2012ءکی پیپلزپارٹی کے ایک وزیر حفیظ شیخ کی بجٹ تقریر کی ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں مسلم لیگ(ن) کے ارکان نے نہ صرف ان کی بجٹ تقریر میں خلل ڈالا بلکہ پیپلزپارٹی کے ایک رکن قومی اسمبلی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔