اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن ( پی بی اے) کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے، ایک پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی جس کے ذریعے سب کے ساتھ مشاورت کی جائے گی، اتھارٹی آزادانہ طریقے سے اپنا کام کرے گی، اس اتھارٹی کے قیام سے میڈیا کو ون …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن ( پی بی اے) کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے، ایک پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی جس کے ذریعے سب کے ساتھ مشاورت کی جائے گی، اتھارٹی آزادانہ طریقے سے اپنا کام کرے گی، اس اتھارٹی کے قیام سے میڈیا کو ون ونڈو کی سہولت حاصل ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے جسے قابل قبول بنانے کے لیے صحافتی اداروں سمیت تمام لوگوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے اس کے مطابق کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی میں پروفیشنل لوگ شامل ہوں گے اور اس میں حکومتی کنٹرول کم سے کم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا تو پہلے ہی ڈیجیٹل ہے، ایک ہی خبر اخبار پر اور پھر ٹی وی پر چلتی ہے‘ اسی لیے ہم ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں اور دوسرا یہ کہ پائریسی روکنے کے لیے بھی یہ ایک اہم قدم ہے۔








