اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن 2018ءکی تحقیقات کے لئے ایوان کی خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا پہلے دن ہی فیصلہ کرلیا ہے‘ ماضی میں 2013ءکے انتخابات کے بعد صرف چار حلقے کھولنے کے ہمارے مطالبے پر چار سال لگا دیئے گئے‘ سپیکر کو کمیٹی کی تشکیل کا اختیار حاصل ہے‘ جو …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن 2018ءکی تحقیقات کے لئے ایوان کی خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا پہلے دن ہی فیصلہ کرلیا ہے‘ ماضی میں 2013ءکے انتخابات کے بعد صرف چار حلقے کھولنے کے ہمارے مطالبے پر چار سال لگا دیئے گئے‘ سپیکر کو کمیٹی کی تشکیل کا اختیار حاصل ہے‘ جو بھی کمیٹی بنے گی وہ بااختیار ہوگی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اس طرح کی کمیٹی کے لئے تحریک انصاف کو چار سال تک انتظار کرنا پڑا۔ وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن ہی یہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1990ءاور 1997ءکے انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ نہیں کر رہے۔ ہم نے تحریک پیش کردی ہے۔ سپیکر کو اس کا اختیار ہے جو بھی کمیٹی بنے گی وہ بااختیار ہوگی۔








