وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی للہ انٹرچینج آمد، حلقے کے عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال

85

للہ/جہلم۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا للہ انٹرچینج پہنچنے پر حلقے کے عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔

اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات ضلع جہلم میں مختلف منصوبوں کے سنگ بنیاد اور افتتاح کے لئے جب للہ پہنچے تو انٹر چینج پر موجود حلقے کے عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہاکستان تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگائے۔

عوام نے للہ تا جہلم ڈوئل کیرج وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اطلاعات حلقے کے دورے کے دوران ٹوبھہ میں ٹراما سینٹر اور پنڈ دادنخان میں رین واٹر ڈرین منصوبوں کا سنگ بنیاد اور احمد آباد روڈ کا افتتاح کریں گے۔