وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی وفاقی وزیر سرور خان کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے گوادر میں ریفائنری کے قیام کے لئے سعودی عرب کے ساتھ ایم او یوکرنے ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کی گئی غیر قانونی تقرریوں پر مختلف اداروں کے سربراہان کو برطرف کرنے اورچاروں صوبوں میں 2467سرکاری املاک کو استعمال کرنے کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظورری دیدی ہے جبکہ وزیراعظم ہاو¿س میں سینٹر …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے گوادر میں ریفائنری کے قیام کے لئے سعودی عرب کے ساتھ ایم او یوکرنے ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کی گئی غیر قانونی تقرریوں پر مختلف اداروں کے سربراہان کو برطرف کرنے اورچاروں صوبوں میں 2467سرکاری املاک کو استعمال کرنے کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظورری دیدی ہے جبکہ وزیراعظم ہاو¿س میں سینٹر آف ایکسیلینس قائم کرنے کے لئے چارٹربھی کابینہ کے سامنے پیش کیا گیااس سلسلے میں وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میںکمیٹی بنا دی گئی ہے، نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ ،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور سٹیل مل کے منصوبوں کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا،ترکی اسلام آباد میں ہاسپیٹیلٹی کالج قائم کریگا ،یہ پاکستان کے عوام کے لئے ترکی کی جانب سے تحفہ ہے، وزیراعظم عمران خان جلد ایک بڑے ہاﺅسنگ منصوبے کا اعلان کرینگے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل سرور خان کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔