وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات کے انتقال پر اظہار افسوس

183
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر بزرگ سیاستدان سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سردار سکندر حیات نے بطور وزیر اعظم اور صدر آزاد کشمیر بھارت کی ریاستی بربریت کے خلاف آواز بلند کی۔ بزرگ سیاستدان نے ہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا۔ وفاقی ویر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔