اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اقتصادی امور محمد حماد اظہر نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور گڈ گورننس کے حل کا حصہ بننے کے لئے ٹرسٹ فار ڈیموکر یٹک ایجوکیشن اینڈ اکاﺅنٹ بلٹی(ٹی ڈی ای اے) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف اور جوابدہ پاکستان کے لئے شہریوں کی آواز اٹھنا بہت ضروری ہے، خوشی کی بات ہے کہ اس پراجیکٹ …
وفاقی وزیر اقتصادی امور محمد حماد اظہر کاٹرسٹ فار ڈیموکر یٹک ایجوکیشن اینڈ اکاﺅنٹ بلٹی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اقتصادی امور محمد حماد اظہر نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور گڈ گورننس کے حل کا حصہ بننے کے لئے ٹرسٹ فار ڈیموکر یٹک ایجوکیشن اینڈ اکاﺅنٹ بلٹی(ٹی ڈی ای اے) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف اور جوابدہ پاکستان کے لئے شہریوں کی آواز اٹھنا بہت ضروری ہے، خوشی کی بات ہے کہ اس پراجیکٹ نے شہریوں کو خصوصاً خواتین، معذور افراد اور بوڑھوں سمیت ہمارے معاشرے کے کمزور گروہوں کو اپنی آواز بلند کرنے اور سرکاری اداروں کو جوابدہ رکھنے کے لئے بااختیار بنایا ہے۔ پیر کو یہاں ٹی ڈی ای اے منصوبہ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ میں شہریوں کی تعلیم، ان کی تنظیموں کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے، جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں انتخابی اور سیاسی عمل کو بہتر بنانے کے لئے ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ نے 2019ءکے کامیاب شفاف جنرل الیکشن اور کے پی کے میں سابقہ فاٹا کے نئے ضم شدہ اضلاع کے2018ءمیں الیکشن کرانے میں فافین کی مدد اور حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں جب 2018ءمیں دوبارہ الیکشن کیلئے امیدوار تھا تو تب فافین نے شفافیت کو یقینی بنایا جبکہ نادرا نے بھی زیادہ سے زیادہ عوام کو شناختی کارڈ فراہم کرکے الیکشن میں شفافیت لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی ای اے فافین اور نادرا کے ساتھ اشتراک سے ان اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا رہا ہے اور اس مثالی ہم آہنگی نے پاکستانی خواتین کو اپنے آپ کو ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ کرانے کے مواقع فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق کو ختم کرنے کے لئے سول سوسائٹی کی تنظیموں خصوصاً ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ احتساب کا فعال کردار قابل تحسین ہے۔







