وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی 70 سالہ محرومیوں کو دور کیا جائے گا اور ان کو وہ تمام حقوق دیئے جائیں گے جو آج تک گزشتہ تمام حکومتیں ان کو دینے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوںنے یہ بات مجلس وحدت المسلمین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی 70 سالہ محرومیوں کو دور کیا جائے گا اور ان کو وہ تمام حقوق دیئے جائیں گے جو آج تک گزشتہ تمام حکومتیں ان کو دینے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوںنے یہ بات مجلس وحدت المسلمین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوںنے علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں ان سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے مجوزہ آئینی پیکیج اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میںگہری دلچسپی رکھتی ہے اور خصوصاً گلگت بلتستان میں سیاحت اور معدنیات کے شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک، سیاحت اور معدنیات ایسے شعبے ہیں جن کی ترقی سے گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی کا بیس کمیپ بن سکتا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلوانے اور اس خطہ کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے وفاقی وزیر کی خصوصی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔