اسلام آباد/مظفر آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے تین لاکھ خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کیے جا رہے ہیں ، صحت سہو لت کارڈ سے آزاد کشمیر کی تقیریبا 18 لاکھ آبادی مستفید ہو گی اورفی کس سات لاکھ بیس ہزار روپے تک کے علاج کی سہولت میسر ہو گی، یہ علاج پینل …
وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کا مظفرآباد میں صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد/مظفر آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے تین لاکھ خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کیے جا رہے ہیں ، صحت سہو لت کارڈ سے آزاد کشمیر کی تقیریبا 18 لاکھ آبادی مستفید ہو گی اورفی کس سات لاکھ بیس ہزار روپے تک کے علاج کی سہولت میسر ہو گی، یہ علاج پینل پر موجود سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں سے کروایا جا سکے گا ،ایل او سی پر رہائش پذیر تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد آزاد کشمیر میں صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی پر آزاد کشمیر کے عوام کو مبارکباد ہیش کرتا ہوں ، صحت انصاف کارڈ حکومت پاکستان کا ایک انقلابی اقدام ہے جس میں آزاد کشمیر کے عوام کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی عمران خان کا پاکستان کو ریاست مدینہ کے نظریے میں ڈھالنے کے وژن کا عکاس ہے ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جائے گا ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے پوری وادی میں مکمل بلیک آوٹ ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل پر روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے اہم ممالک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو مستحقین کو دو ہفتے کے اندر صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔








