وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کا آرفن ریلیف ٹرسٹ میر پور کا دورہ

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے آرفن ریلیف ٹرسٹ میر پور کا دورہ کیا۔ انہیں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے حکام نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر امور کشمیر نے کہا کہ ایسے ادارے آزاد کشمیر اور پاکستان کا فخر ہیں، کشمیر آرفن ٹرسٹ یتیم بچوں کی کفالت میں بھرپور کردار …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے آرفن ریلیف ٹرسٹ میر پور کا دورہ کیا۔ انہیں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے حکام نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر امور کشمیر نے کہا کہ ایسے ادارے آزاد کشمیر اور پاکستان کا فخر ہیں، کشمیر آرفن ٹرسٹ یتیم بچوں کی کفالت میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے وزارت امور کشمیر کی جانب سے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ جیسے اداروں سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ کشمیر آرفن ٹرسٹ میں 400 کے قریب یتیم بچے اور بچیاں زیر کفالت ہیں جن کو جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply