ہوسٹن ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کروایا جائے‘ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اتوار کو وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے امریکہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی امریکہ میں نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت
ہوسٹن ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کروایا جائے‘ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اتوار کو وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے امریکہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں مسلمانوں کے علاوہ سکھ کمیونٹی کے افراد بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ اس کے علاوہ امریکی شہریوں نے بھی اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین مودی ہٹلر اور فاشسٹ اور آزادی کشمیر کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنے کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ علی امین گنڈا پور نے اس موقع پر کہا کہ مسئلہ کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔ پاک بھارت تصادم نہ صرف خطے کے لئے بلکہ دنیا کی سلامتی کے لئے بھی خطرناک ثابت ہوگا۔








