وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کا آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے۔ منگل کو وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے برف باری سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی اور کہا کہ انتظامیہ بند راستے …

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے۔ منگل کو وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے برف باری سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی اور کہا کہ انتظامیہ بند راستے کھولنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے۔