وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا اے پی ایس کے معصوم شہداء کی چوتھی برسی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی لازوال قرنبانیوں نے پوری پاکستانی قوم کو دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑا کر دیا ۔اتوار کو سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کے مستقبل پر حملہ کرنے والے اپنے منتقی انجام کو پہنچ چکے ہیں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیکورٹی فورسز پاکستان کے ایک ایک انچ کو محفوظ بنانے کے لیے لازوال قربانیاں پیش کر رہے ہیں، خطے کو پر امن اور محفوظ بنانے کے لیے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔