چکدرہ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے لیگی رہنما و سابق سینیٹر زاہد خان کے بھائی صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا ملک ایوب خان نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، دیر کے ترقیاتی منصوبوں اور علاقائی امن و امان پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے یقین دلایا کہ مسلم لیگ …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) ملک ایوب خان کی ملاقات

مزید خبریں
چکدرہ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے لیگی رہنما و سابق سینیٹر زاہد خان کے بھائی صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا ملک ایوب خان نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، دیر کے ترقیاتی منصوبوں اور علاقائی امن و امان پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت علاقے کی ترقی، خوشحالی اور امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے دیر اور باجوڑ کے عوام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جرات مندانہ کردار ، کاوشوں اور قومی یکجہتی کے جذبے کو سراہا۔








