سوات۔ 15 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی زیر نگرانی فضاگٹ، سوات میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام الناس نے کھل کر اپنے مسائل، شکایات اور مطالبات وفاقی وزیر کے سامنے رکھے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے نہایت توجہ، تحمل اور ہمدردی کے …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر نگرانی فضاگٹ سوات میں کھلی کچہری کا انعقاد

مزید خبریں
سوات۔ 15 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی زیر نگرانی فضاگٹ، سوات میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام الناس نے کھل کر اپنے مسائل، شکایات اور مطالبات وفاقی وزیر کے سامنے رکھے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے نہایت توجہ، تحمل اور ہمدردی کے ساتھ ایک ایک سائل کی بات سنی اور عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ محکموں اور افسران کو واضح اور دوٹوک ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر پارٹی عہدیداران و ذمہ داران سمیت علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔








