اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے علاقے ٹوا پورن پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، حکومت اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اور سکیورٹی فورسز متحد ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملہ آوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ شانگلہ جیسے پرامن علاقے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔