اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ملازمہ پر مالکن کے تشدد کی سوشل میڈیا پر ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ تشدد کرنے والی خاتون کی نشاندہی کی جائے۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر ملازمہ پر مالکن کے تشدد کی …
وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا ملازمہ پر مالکن کے تشدد کی سوشل میڈیا پر ویڈیو کا نوٹس لے لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ملازمہ پر مالکن کے تشدد کی سوشل میڈیا پر ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ تشدد کرنے والی خاتون کی نشاندہی کی جائے۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر ملازمہ پر مالکن کے تشدد کی ویڈیو کا نوٹس لیا ہے اور خاتون کی شناخت سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس حوالہ سے انہوں نے لوگوں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت سے متعلق آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے مقام اور اس کی شناخت ہونا ضروری ہے تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون چائے میں پتی زیادہ ڈالنے پر اپنی کمسن ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔








