وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی چئیرمین ساوتھ ایشیاءسینٹر فار پیس اینڈ ہیومن رائٹس پروفیسر نذیر احمد شال سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انسانیت کے خلاف جرائم ہیں، کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کےلئے عالمی برادری کو آگے آنا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانی چاہئے، موجودہ حکومت اس دیرینہ تنازعہ کے حل کےلئے بیان بازی …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انسانیت کے خلاف جرائم ہیں، کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کےلئے عالمی برادری کو آگے آنا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانی چاہئے، موجودہ حکومت اس دیرینہ تنازعہ کے حل کےلئے بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات کےلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ساوتھ ایشیاءسینٹر فار پیس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین پروفیسر نذیر احمد شال سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر یونیورسٹی شعبہ قانون کے ہیڈ اور ساوتھ ایشیاءسینٹر فار پیس اینڈ ہیومن رائٹس آزاد کشمیر کے انچارج میر عدنان رحمان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال بالخصوص بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کے دیرینہ حقوق سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گر دی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اس دیرینہ تنازعہ کے حل کےلئے عالمی برادری کو آگے آنا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانی چاہیے۔ مسئلہ کشمیر حق خود ارادیت کا سوال ہے، عالمی معاہدے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی ضمانت دیتے ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، خواتین کے خلاف ظلم و ستم اور بھارتی قابض فورسز کے جاری مظالم سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہم بین الاقوامی سطح پر اس ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور بھارت کے ظلم و ستم کو ہر سطح پربے نقاب کریں گئے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر کے معصوم لوگوں کو حق خود ارادیت کے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے جس کی عالمی قراردادوں میں ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی قبضہ کیخلاف حق خود ارادیت کے حصول کےلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے خلاف اور کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کےلئے عالمی برادری کو آگے آنا چاہئے اور قابل عمل حل کی طرف بڑھنا چاہئے۔