وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کوئی بھی معاشرہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، حکومت ترجیحی بنیادوں پر خواتین کی فلاح بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو خواتین کے قومی دن کی مناسبت سے وزارت انسانی حقوق میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر …

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کوئی بھی معاشرہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، حکومت ترجیحی بنیادوں پر خواتین کی فلاح بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو خواتین کے قومی دن کی مناسبت سے وزارت انسانی حقوق میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کام کرنے والی خواتین کا تحفظ ضروری ہے۔ حکومت افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کے لئے ایک محفوظ ماحول بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خواتین کے حقوق کے لئے متعدد بین الاقوامی انسانی حقوق کے کنونشنوں کی توثیق کی ہے اور وہ ہم ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے متعدد قانون سازی اور انتظامی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں کارآمد ہو سکیں۔ تقریب میں وزارت انسانی حقوق کی میں کام کرنے والے خواتین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مزید خبریں