اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے آئی ٹی کی تعلیم ضروری ہے، پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، کوشش کروں گا کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر سکوں، پاشا تنظیم کی طرف سے آئی ٹی ایوارڈ کا اجراءخوش آئند ہے۔ وہ جمعہ …
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے آئی ٹی کی تعلیم ضروری ہے، پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، کوشش کروں گا کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر سکوں، پاشا تنظیم کی طرف سے آئی ٹی ایوارڈ کا اجراءخوش آئند ہے۔ وہ جمعہ کی شب مقامی ہوٹل میں پاشا آئی ٹی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں آئی ٹی کے باعث ترقی اور خوشحالی سمیت معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کا نیا دور شروع ہوا ہے۔ پاکستان میں آئی ٹی کی ترقی کیلئے ناگزیر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان آگے بڑھیں‘ آئی ٹی کی تعلیمات حاصل کریں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرے گی، پاکستان ای ٹریڈ میں دنیا میں دوسرا بڑا ملک ہے یہ بات ہمارے لئے فخر کی ہے کہ ہمارے باصلاحیت نوجوانوں نے آئی ٹی کے میدان میں لوہا منوایا ہے۔ پاکستان کے آئی ٹی ماہرین پاکستان میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے اپنا حصہ ڈالیں۔








