وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا این ٹی سی ہیڈکوارٹر کا دورہ

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے این ٹی سی کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ اپنی خدمات کے دائرہ کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہپار انہوں نے جمعرات کو این ٹی سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کے موقع پر کیا۔ وفاقی وزیر نے دورے کے موقع …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے این ٹی سی کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ اپنی خدمات کے دائرہ کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہپار انہوں نے جمعرات کو این ٹی سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کے موقع پر کیا۔ وفاقی وزیر نے دورے کے موقع پر این ٹی سی کی خدمات کو نجی شعبہ کے لئے بڑھانے کے مختلف پہلوﺅں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) وقار رشید خان نے وفاقی وزیر کو ادارہ کے طریقہ کار کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید خبریں