اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی سے چین کے نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن کے کلچرل قونصلر چن پینگ نے ملاقات کی ۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون اور تبادلے کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید …
وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی سے چین کے کلچرل قونصلر چن پینگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی سے چین کے نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن کے کلچرل قونصلر چن پینگ نے ملاقات کی ۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون اور تبادلے کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنا، عوامی روابط کو مضبوط بنانا اور باہمی سمجھ بوجھ و دوستی کو فروغ دینا ہے۔
دونوں ممالک نے دوستانہ مشاورت کے ذریعے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے اپنے ممالک کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق ، جو ثقافتی ورثے کی چوری، غیر قانونی کھدائی اور غیر قانونی درآمد و برآمد کی روک تھام سے متعلق ہے، پاکستان اور چین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششیں کریں گے۔ اس تعاون سے عالمی سطح پر ثقافتی ورثے کے تحفظ کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔








