اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سے امریکی قونصلیٹ کراچی میں تعینات قونصل جنرل روب سلبرسٹین نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ جس میں مختلف امور کے علاوہ کشمیر میں جاری حالیہ کشیدگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”امریکن قونصل جنرل …
وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سے امریکی قونصل جنرل روب سلبرسٹین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سے امریکی قونصلیٹ کراچی میں تعینات قونصل جنرل روب سلبرسٹین نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ جس میں مختلف امور کے علاوہ کشمیر میں جاری حالیہ کشیدگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”امریکن قونصل جنرل سے ملاقات میں پاکستان کے مختلف شعبوں بشمول بحری امور،انرجی ،ٹیکنالوجی اور دوسرے سیکٹرز میں امریکی بزنس مینوں کے لیے کاروبار کے مختلف مواقعوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی“۔








