وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے پاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر و ٹریڈ ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے پاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر و ٹریڈ ڈائریکٹر مائیک نائیتھاوریانکس نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ انہیں وفاقی وزیر بحری امور سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔ ملاقات میں بندرگاہوں کی توسیع، پاکستان کے ساحلی مراکز وسیع پیمانے پر خطے کو ملانے والی فیر ی …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے پاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر و ٹریڈ ڈائریکٹر مائیک نائیتھاوریانکس نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ انہیں وفاقی وزیر بحری امور سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔ ملاقات میں بندرگاہوں کی توسیع، پاکستان کے ساحلی مراکز وسیع پیمانے پر خطے کو ملانے والی فیر ی سروس کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فیری سروس و دیگر امور پر یوکے ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی سمیت ہم برطانیہ کی کمپنیوں اور ماہرین کو بھی اس میں شامل کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں