اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس سیّد کلیم امام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پورٹ اور دیگر علاقوں میں مؤثر رابطوں کیلئے موٹرویز کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ محفوظ موٹرویز سامان کی بروقت آمدورفت …
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی آئی جی موٹروے پولیس سیّد کلیم امام سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس سیّد کلیم امام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پورٹ اور دیگر علاقوں میں مؤثر رابطوں کیلئے موٹرویز کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ محفوظ موٹرویز سامان کی بروقت آمدورفت کے سلسلہ کی نہایت اہم کڑی ہیں، محفوظ موٹرویز کی اہمیت کو اس ہنگامی صورتحال میں حفاظتی سامان اور اشیاء خورونوش کی رسد کے حوالہ سے نظر اندار نہیں کیا جا سکتا۔ کلیم امام نے وزارتِ بحری امور کے کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ریلیف اور حفاظتی اقدامات کو سراہا۔








