وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے اب ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ،پاکستان کا دفاع ہمیشہ کی طرح آج بھی مضبوط ہاتھوں میںہے، دنیا کے ممالک میں پاکستان سر بلند کھڑا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی جارحیت سے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے اب ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ،پاکستان کا دفاع ہمیشہ کی طرح آج بھی مضبوط ہاتھوں میںہے، دنیا کے ممالک میں پاکستان سر بلند کھڑا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی جارحیت سے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کہا جاتا تھا کہ مسئلہ کشمیر انتہائی دیرینہ تنازعہ ہے تاہم آج تمام بین الاقوامی جریدوں میں مسئلہ کا ذکر شہ سرخیوں میں کیا جارہا ہے جبکہ عالمی رہمناء مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بیانات دے رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں بھی بحث کی جارہی ہے۔