وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے ترقیاتی فنڈز 11 ارب روپے سے بڑھا کر 21 ارب روپے کر دیئے ہیں، اسی طرح کشمیر میں دو ایئر ایمبولینس، گلگت بلتستان میں دو اور فاٹا میں ایک ایئر ایمبولینس دیں گے، وفاقی حکومت …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے ترقیاتی فنڈز 11 ارب روپے سے بڑھا کر 21 ارب روپے کر دیئے ہیں، اسی طرح کشمیر میں دو ایئر ایمبولینس، گلگت بلتستان میں دو اور فاٹا میں ایک ایئر ایمبولینس دیں گے، وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی، سڑکوں کی بہتری اور انفراسٹرکچر میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ وہ منگل کو یہاں وزارت امور کشمیر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے کشمیر کے عام انتخابات میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں الیکشن مہم میں لوگوں سے وعدے کئے تھے، ہم نے وہاں پر انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، اس کامیابی کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف نے چار مرتبہ اجلاس میں کشمیر کے ایشو کے حوالہ سے بات چیت کی جس کے نتیجہ میں کشمیریوں کی ڈیمانڈ پر ایک پیکیج تیار کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے معاملہ پر خصوصی دلچسپی لی ہے، وہ کشمیر کو بھی پاکستان کی طرح خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply