اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور نے مولانا فضل الرحمان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جس حلقے سے چاہتے ہیں مقابلے کا اعلان کریں، ان کے منتخب کردہ حلقے میں انہیں شکست دوں گا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ قومی سطح …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور کا مولانا فضل الرحمان کو چیلنج

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور نے مولانا فضل الرحمان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جس حلقے سے چاہتے ہیں مقابلے کا اعلان کریں، ان کے منتخب کردہ حلقے میں انہیں شکست دوں گا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ قومی سطح کے انتخابات کا مطالبہ کرنے سے پہلے مولانا ایک حلقے کا الیکشن تو جیت کر دکھا دیں اور کہیں سے نہیں تو مولانا اپنے آبائی حلقے سے انتخاب لڑنے کی ہمت کریں، علی امین گنڈہ پور نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو کم از کم دو گنا فرق سے شکست دوں گا،مولانا کی منافقت سے بھرپور سیاست پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے ۔ملک بھر کی طرح آبائی حلقے کے عوام بھی مولانا کو مکمل مسترد کر چکے ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام کی جانب سے مسترد ہونے کی شرمندگی مٹانے کے لئے مولانا شرا نگیزی کا سہارالے رہے ہیں،منافقت، لوٹ مار اور ضمیروں کی تجارت کی سیاست دوبارہ زندہ نہیں ہونے دیں گے۔








