لاہور۔28 دسمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹرکامران مائیکل نے کہا ہے کہ بلا تفرےق رنگ ، نسل و مذہب ہم سب امن کے علمبردار ہیں، جو طبقات ماضی میں اندھیروں میں دھکیلے گئے ان کو روشنیوں میں لائیں گے اور ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔وہ بدھ کے روزالحمرا ہال مےں کرسمس مشاعرہ سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر اصغر ندیم سید، ڈاکٹر جواز …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹرکامران مائیکل کاکرسمس مشاعرہ سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔28 دسمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹرکامران مائیکل نے کہا ہے کہ بلا تفرےق رنگ ، نسل و مذہب ہم سب امن کے علمبردار ہیں، جو طبقات ماضی میں اندھیروں میں دھکیلے گئے ان کو روشنیوں میں لائیں گے اور ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔وہ بدھ کے روزالحمرا ہال مےں کرسمس مشاعرہ سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر اصغر ندیم سید، ڈاکٹر جواز جعفری نے کی، بابانجمی‘ حسین مجروح‘ حسین تابش‘ احمد قریشی‘ صوفیہ بیدار‘ عرفان صادق‘ پرویز پارس‘ انیس احمد‘ اعجاز اللہ ناز‘ زاہد فخری و دیگر نامور شعراءنے شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا۔کامران مائیکل نے کہا کہ مشاعرہ میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب شامل ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب امن کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تقاضا ہے کہ ہم سب قومی دھارے میں شامل ہو کر محبت‘ اخوت اوررواداری کو فروغ دیں۔








