وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑکو راولپنڈی انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی میں کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ کو صبح اچانک دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا ۔ترجمان وزارت انسانی حقوق کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑکو راولپنڈی انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی میں کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ کو صبح اچانک دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا ۔ترجمان وزارت انسانی حقوق کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ کوپیر کی صبح اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس پر انھیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے وفاقی وزیر کی کامیاب اینجیو پلاسٹی کی۔معالجین کے مطابق ممتاز احمد تارڑ کے دل کے دو والو بند تھے جنھیں سٹنٹس ڈال کر کھول دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر ممتاز تارڑ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔