وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے ملاقات، کشمیر رپورٹ کا فالو اپ جاری کرنے کی درخواست

106

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشل بیچلٹ سے ملاقات کی ۔ وزارت انسانی حقوق کے ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھارتی کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مسلسل نگرانی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر پر کشمیر رپورٹ کا فالواپ جاری کرنے کی ایک بار پھر درخواست کی کیونکہ آخری رپورٹ کے بعد سے بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔