اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں معیشت کی بنیاد پر علوم کو وسعت دینے کے لئے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) برائے طالبات پروگرام کا دائرہ کار کو تمام صوبوں تک پھیلانے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”ٹیکنگ سٹاک اینڈ موونگ …
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات انوشہ رحمن کا کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں معیشت کی بنیاد پر علوم کو وسعت دینے کے لئے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) برائے طالبات پروگرام کا دائرہ کار کو تمام صوبوں تک پھیلانے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”ٹیکنگ سٹاک اینڈ موونگ فارورڈ“ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ اور یونیورسل سروس فنڈ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حتی الوسع کوشش ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم، معاشی مسائل ہنرمندی کے فروغ اور روزگار کے مواقعوں تک بھرپور رسائی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 26 ارب روپے کی لاگت سے بلوچستان میں صوبے کے عوام کو تھری جی سروسز کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔








