وفاقی وزیر برائے خزانہ، مالیات و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے خزانہ، مالیات و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ ہماری ترجیحات اور ہمارے منشور کی عکاسی کرتا ہے،یہی وجہ ہے کہ مالی سال 2018-19ءکے بجٹ میں ایسی کوئی چیز نہیں جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور میں نہ ہو،حالیہ بجٹ عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے اور قومی امنگوں کا عکاس بھی ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے خزانہ، مالیات و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ ہماری ترجیحات اور ہمارے منشور کی عکاسی کرتا ہے،یہی وجہ ہے کہ مالی سال 2018-19ءکے بجٹ میں ایسی کوئی چیز نہیں جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور میں نہ ہو،حالیہ بجٹ عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے اور قومی امنگوں کا عکاس بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں گروتھ 2.8 فیصد تھی اور بجٹ کا خسارہ 8.2 فیصد تھا، جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ہم یہ چھوٹ دے نہیں سکتے تھے کیونکہ حالات ایسے نہیں تھے لیکن اب جب ہم نے اپنے ریونیوز بڑھا لیے، جی ڈی پی کی گروتھ بھی اچھی ہو گئی، بجلی کے منصوبے بھی لگا لیے، اب کچھ پیسے ہمارے پاس جمع ہو گئے ہیں تو لوگوں کو بھی ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔

مزید خبریں