وفاقی وزیر برائے ریلوےزشیخ رشید احمد کی ایرانی سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوےزشیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریل نیٹ ورک کی بہتری اور شراکت داری دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے، کوئٹہ، تفتان اور زاہدان ریل ٹریک کو بہتر بنانے کی کوششیں تیز کی جائیں گی، پاکستان ریلوے ایرانی ریلوے کی مہارت سے استفادہ کرے گا، تکنیکی ماہرین کی ٹیمیں جلد تشکیل دی …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوےزشیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریل نیٹ ورک کی بہتری اور شراکت داری دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے، کوئٹہ، تفتان اور زاہدان ریل ٹریک کو بہتر بنانے کی کوششیں تیز کی جائیں گی، پاکستان ریلوے ایرانی ریلوے کی مہارت سے استفادہ کرے گا، تکنیکی ماہرین کی ٹیمیں جلد تشکیل دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میںایرانی سفیر نے وزیر ریلوے کو ایرانی حکومت کی طرف سے قازوین۔ رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا جس کے ایرانی صدر حسن روحانی مہمانِ خصوصی ہوںگے۔ تقریب رواں برس 6 مارچ کو ہوگی۔ دعوت نامہ ایران کے وزیر روڈ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ محمد اسلامی نے دی ہے، میزبان ایرانی صدر ہوںگے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریل نیٹ ورک کی بہتری اور شراکت داری دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے۔ کوئٹہ، تفتان اور زاہدان ریل ٹریک کو بہتر بنانے کی کوششیں تیز کی جائیں گی۔ پاکستان ریلوے ایرانی ریلوے کی مہارت سے استفادہ کرے گا، تکنیکی ماہرین کی ٹیمیں جلد تشکیل دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان اسلام کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہمسائے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط مذہبی، سماجی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا پاکستان ایران کا برادر ملک ہے اور ہمارے تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔

Leave a Reply