اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) کامسیٹس یونیورسٹی کے پہلے دورے پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محمد یوسف شیخ کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسرراحیل قمر نے استقبال کیا۔ یونیورسٹی کے دیگر ہائی رینکنگ افسران/ اہلکاران وزارت کی سیکریٹری مسز یاسمین مسعود بھی موقع پر موجود تھے۔ یہ نگران وزیر کا اپنی تقرری کے بعد کا مسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا پہلا دورہ تھا۔ …
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محمد یوسف شیخ کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسرراحیل قمر نے استقبال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) کامسیٹس یونیورسٹی کے پہلے دورے پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محمد یوسف شیخ کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسرراحیل قمر نے استقبال کیا۔ یونیورسٹی کے دیگر ہائی رینکنگ افسران/ اہلکاران وزارت کی سیکریٹری مسز یاسمین مسعود بھی موقع پر موجود تھے۔ یہ نگران وزیر کا اپنی تقرری کے بعد کا مسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا پہلا دورہ تھا۔ وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا جن میں الیکٹریکل انجینئرنگ لیبارٹریز، کمپیوٹر سائنس لیبارٹریز بھی شامل تھیں۔ ان کو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں سیکھنے کے ہالوگرافک طریقے پر پریذینٹیشن بھی دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کامسیٹس یونیورسٹی میں مختلف/ متعدد ہائی ٹیکنالوجی لیبارٹریزجن میںنانو سائنس لیب اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ہائی پاور کمپیوٹرنگ سہولیات شامل تھیں، کا بھی دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کامسیٹس یونیورسٹی میں تحقیق کی بنیاد پر اعلیٰ سطح کی دی جانے والی تعلیم اور پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے اس کے کردار کی تعریف کی ۔








